قومی ہاکی ٹیم زبوں حالی کا شکار، فیڈریشن عہدیدار غائب، ، ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر ہاکی ٹیم کے صبر کا پیمانہ لبریز

قومی ہاکی ٹیم زبوں حالی کا شکار، فیڈریشن عہدیدار غائب، ، ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر ہاکی ٹیم کے صبر کا پیمانہ لبریز

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی زبوح حالی کا شکار اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے فیڈریشن غائب اورتاحال قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلی الاؤنس کے معاملے پر اب تک پیشرفت نہیں ہوسکی ہے اور فیڈریشن کے عہدیداران نے جواب دینا بھی بند کردیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اب کھلاڑیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے اور وہ جواب نہ ملنے پر شدید غصے میں ہیں، فی کھلاڑی کے تقریباً 5،5 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جو کہا دنیا نے دیکھا، ہم صرف بڑھکیں مارتے رہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا اعتراف

ذرائع کے مطابق ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوران انٹر نیشنل ڈیلیز ادا نہ ہو ئیں جب کہ اسلام آباد میں 2 مرحلوں میں لگائے جانے والے کیمپس کی بھی ڈیلیز نہیں ملیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل 30 ہزار روپے اور ڈومیسٹک 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *