وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر کے استعفے اور فوجی اقتدار کی افواہوں کی ایک بار پھر سختی سے تردید

وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر کے استعفے اور فوجی اقتدار کی افواہوں کی ایک بار پھر سختی سے تردید

وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کے حوالے سے مبینہ سیاسی تبدیلی کی افواہوں کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس ‘ پر پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے جاری کیے گئے ایک دو ٹوک بیان میں مسحن نقوی نے ان دعوؤں کو ایک ’شرانگیز مہم‘ قرار دیا جو ملک کے سیاسی استحکام کو متاثر کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

ملک میں سیاسی تبدیلی سے متعلق افواہوں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا ہے یا آرمی چیف صدر بننے کی خواہش رکھتے ہیں، کی تردید کرتے ہوئے محسن نقوی نے واضح کیا کہ ’ایسی کوئی بات زیر بحث آئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ موجود ہے‘۔

محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں صدر مملکت اور عسکری قیادت کے درمیان قریبی اور باوقار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف صرف ملک کی سلامتی اور استحکام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:دشمن کیخلاف شاندار فتح کیلئے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یوم تشکر کے موقع پر بیان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے؟۔ انہوں نے اس مہم کو ’ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیوں‘ کے ساتھ کام کرنے والے عناصر کی سازش قرار دیا۔ اگرچہ انہوں نے کسی مخصوص گروہ کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے لکھا ہے کہ حکومت ان کے مقاصد اور چہروں سے بخوبی واقف ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’جو لوگ یہ بیانیہ گھڑ رہے ہیں، وہ جو چاہے کر لیں، ہم ان شا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو ضروری ہوا، وہ کریں گے‘۔

سوشل میڈیا پر محسن نقوی کے بیان نے فوری توجہ حاصل کی اور مختلف آرا بھی سامنے آئی ہیں۔ صارفین نے اس بیان کو ’دو ٹوک اور واضح پیغام‘ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مہم کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ بیان حکومت کی جانب سے قومی اتحاد، استحکام اور طاقت کے مظاہر کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ پھیلتی ہوئی افواہوں کا مؤثر طور پر جواب دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *