ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی اجازت سے ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اس معاملے میں خود کو غیرجانبدار ظاہر کرتے ہوئے حتمی فیصلہ حکومتی ہدایت سے مشروط کر دیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 24 جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیڈول ہے ، لیکن بھارت نے سیکیورٹی اور سیاسی خدشات کا بہانہ بنا کر اجلاس کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کو پاکستان کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ایک دو طرفہ سیریز بھی انہی وجوہات کی بنیاد پر مؤخر کی تھی، اب جب کہ بھارت کو ایشیا کپ 2025 کی میزبانی سونپی گئی ہے تو بی سی سی آئی کی سیاسی تحفظات ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

ایشیا کپ کا میلہ 5 ستمبر سے 21 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سجنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت زیر، پاکستان کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح

 7 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ شیڈول کیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلے میں ایک اور ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

ٹورنامنٹ کا 17 واں ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا، جس میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور میزبان یو اے ای کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بھارتی بورڈ نے حکومت سے ایشیا کپ کے تمام معاملات پر رہنمائی مانگی ہے، جس میں وینیو اور پاکستان کے ساتھ مقابلوں میں شرکت سے متعلق فیصلہ بھی شامل ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت ایشیا کپ کا موجودہ چیمپیئن ہے، جس نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار کھیل کو بھی سیاست کی نذر کرے گی یا ایشیا کی سب سے بڑی کرکٹ جنگ شائقین کو دیکھنے کو ملے گی؟

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کا اجلاس 24 جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی نئی سازش، ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت روکنے کے لئے سرگرم

اجلاس میں ایشیائی کرکٹ کے مستقبل، مالیاتی معاملات، ایونٹس کی میزبانی اور متنازعہ معاملات پر بھی بحث متوقع ہے، جس کے باعث اجلاس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *