بی جے پی کی انتخابات میں دھاندلی کی سازش بے نقاب، ووٹر لسٹ سے لاکھوں شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ

بی جے پی کی انتخابات میں دھاندلی کی سازش بے نقاب، ووٹر لسٹ سے لاکھوں شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک۔ بھارتی ریاست بہار میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک خطرناک منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد لاکھوں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں “خصوصی جامع نظرثانی” (Special Intensive Revision) کے نام پر ووٹر لسٹ کو جان بوجھ کر بدلا جا رہا ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ عمل ووٹر لسٹ کو صاف اور شفاف بنانے کےلئے ہے ، لیکن حقیقت میں اس کے ذریعے ایسے ووٹروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو برسوں سے ووٹ دے رہے ہیں۔ ان سے نئے کاغذات مانگے جا رہے ہیں، اور اگر وہ نہ دے سکیں تو ان کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا جا رہا ہے۔ یہ خاص طور پر غریبوں، مزدوروں، خواتین اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہو رہا ہے۔

عام شناختی دستاویز جیسے آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کو ماننے سے انکار کر کے بی جے پی بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک ایسا نظام بنا رہی ہے جس میں خاموشی سے کروڑوں ووٹرز کو لسٹ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ یہ کوئی غلطی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سیاسی چال ہے۔ جن لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے، وہ اکثر وہی ہیں جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

آزاد ریسرچ کے مطابق بی جے پی کو اس وقت عوامی ناراضی، مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کی پریشانی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا سامنا ہے۔ دوسری طرف، مخالف اتحاد کو عوام کی حمایت مل رہی ہے، اور بی جے پی کو اپنی ہار کا خدشہ ہے۔ اس لیے وہ ووٹروں کو ہٹا کر انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

اگرچہ کئی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں نے اس معاملے کو عدالت میں اٹھایا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے ابھی تک اس عمل پر روک نہیں لگائی۔ عدالت نے صرف یہ کہا ہے کہ وہ دس جولائی دو ہزار پچیس کو اس پر سماعت کرے گی۔ لیکن جب تک عدالت فیصلہ کرے گی، تب تک بہت نقصان ہو چکا ہوگا۔ لاکھوں لوگ ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں، اور انتخابات کی سچائی پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *