مودی کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں

مودی کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں

بھارت میں مودی حکومت کی حامی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے حالیہ دنوں میں پاکستان ہاکی ٹیم کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگاکر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کا دھمکایا جارہا ہے ۔

پاکستانی ہاکی اولمپئینز نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی 2025 کو بھارت سے کسی محفوظ ملک منتقل کیا جائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اگر بھارت میں پاکستان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی تو ایونٹ کو کسی اور ملک منتقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے مودی حکومت پرڈال دیا

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اگر اطمینان نہ ہوا تو پاکستان ٹیم کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہاکی ایشیا کپ 27 اگست سے بھارت کے شہر راجگیر میں شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *