پاکستان سے زلت آمیز شکست کے بعد بھارتی سیاسی قیادت حواس باختہ،اجیت ڈوول نے عالمی میڈیا کو جھوٹا قراردے دیا

پاکستان سے زلت آمیز شکست کے بعد بھارتی سیاسی قیادت حواس باختہ،اجیت ڈوول نے عالمی میڈیا کو جھوٹا قراردے دیا

بھارت کے نام نہاد مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کا حالیہ بیان کسی طاقت یا خود اعتمادی کا اظہار نہیں بلکہ ایک بری طرح شکست خوردہ ریاستی سوچ کی عکاسی ہے، جو ایک ناکام آپریشن کو کامیابی بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔  

آپریشن سندور  کی ذلت آمیز ناکامی کے بعد بھارت کا سیاسی اور عسکری طبقہ عالمی تضحیک سے بچنے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے۔

 اجیت ڈوول بار بارمقامی ٹیکنالوجی اور درست نشانے کی رٹ لگا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ کو پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ ذہنی اور معلوماتی محاذ پر بھی مکمل طور پر شکست دی۔

آزاد ریسرچ  کے مطابق بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں میں کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہ ہو سکی جب کہ پاکستان کے جوابی اقدامات نے بھارتی عسکری منصوبہ بندی کو شدید دھچکا پہنچایا۔

یہ خبربھی پڑھیں :بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول ریاستی دہشت گردی سمیت سنگین الزامات کی زد میں

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر غیر ملکی میڈیا کو الزام دے رہے ہیں کہ انہوں نے آپریشن کو غلط انداز میں پیش کیا لیکن یہ الزام اس وقت بے معنی ہو جاتا ہے جب وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ نیو یارک ٹائمز، دی گارڈین اور دیگر معتبر ذرائع نے صرف وہی تصاویر شائع کیں جو سیٹلائٹ ڈیٹا پر مبنی تھیں۔

 آزاد ریسرچ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی حملے نہ صرف عسکری لحاظ سے بے اثر تھے بلکہ ان کی بنیاد بھی سیاسی نمائش پر رکھی گئی تھی، جس کا مقصد اندرونی عوامی دباؤ کو کم کرنا تھا  ناکہ حقیقی دفاعی پیش رفت۔

اگر واقعی بھارت کے حملے  درست  اور کامیاب  تھے  تو پھر خود بھارتی میڈیا کی خاموشی کیوں؟ وہی چینل اور اخبار جو کبھی مودی حکومت کے ہر لفظ کو نعرہ بنا کر پیش کرتے تھے، اب مکمل خاموش کیوں ہیں؟

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کیخلاف مودی کے منصوبوں کا حصہ مت بنو، گرپتونت سنگھ پنوں کا پیغام

 کیوں بھارتی قیادت بار بار تصاویر اور سیٹلائٹ امیجری کا سہارا لے رہی ہے؟ اس لیے کہ حقیقت یہ ہےمودی کا نہاد مضبوط بھارت کا بیانیہ پاک فوج  نے زمین بوس کرکے رکھ دیا۔

جنوبی ایشیا میں طاقت کی علامت بننے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو چکا ہے، آزاد ریسرچ  کے مطابق بھارت کی علاقائی برتری کا تاثر صرف پروپیگنڈا پر مبنی تھا، جسے اب “آپریشن سندور” جیسے ناکام اقدامات نے بے نقاب کر دیا ہے۔ اجیت ڈوول اور ان کے ساتھی نہ طاقت دکھا رہے ہیں نہ حکمت  بلکہ وہ صرف دنیا کو اپنی بوکھلاہٹ اور اندرونی کمزوریوں کا پتا دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *