ٹرمپ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا ،امریکا نے بھارت پر10 فیصد ٹیرف لگا دیا

ٹرمپ نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا ،امریکا نے بھارت پر10 فیصد ٹیرف لگا دیا

   ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس ممالک پر

صدر ٹرمپ کے مطابق بھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا اور اُسے کسی بھی قسم کی تجارتی چھوٹ یا رعایت نہیں دی جائے گی۔

 ٹرمپ نے کہا کہ برکس کی تشکیل امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کی قدر کو گرانے کے مقصد سے کی  گئی۔ اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ بھارت برکس کا رکن ہے، لہٰذا نئی ٹیرف پالیسی کا اطلاق اُس پر بھی ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مودی کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی پاکستان ہاکی ٹیم کودھمکیاں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے بھارت کی برآمدات پر منفی اثر پڑے گا اور امریکی مارکیٹ میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔

بھارت پہلے ہی اندرونی اقتصادی مشکلات اور زرِ مبادلہ کے بحران سے نبرد آزما ہے  اور اب امریکی فیصلے نے اس کی معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مودی حکومت کی غیر متوازن خارجہ حکمت عملی اور امریکہ و چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں الجھنے کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *