مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے درخواست دائر کر دی

مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرحلف لینے میں تاخیرکے معاملے پر مسلم لیگ ن کے مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین نے الیکشن کمیشن کوخط ارسال کیا ہے۔ 6 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے خط میں لکھا ہے کہ ان سے حلف لینے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو مخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین کی فہرست جاری کی ہے۔ 1973 کے آئین کے تحت ایوان میں بیٹھنے اور ووٹ کاسٹ کرنے کےلیے حلف اٹھانا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے 27 جون کو مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو حلف لینے کے لیے درخواست کرچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان

خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کرکے آرٹیکل 255 کے تحت حلف لینے کے لیے نامزدگی کریں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *