ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال بعد پھر مدِمقابل ہوں گے

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال بعد پھر مدِمقابل ہوں گے

پاکستان کے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا اگلے ماہ پولینڈ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ ایونٹ میں مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے بعد دونوں کھلاڑی تقریباً ایک سال بعد پہلی بار براہِ راست مقابلہ کریں گے۔

یہ مقابلہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے اور اس کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان عالمی مقابلوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

ڈائمنڈ لیگ کی جانب سے 9 جولائی کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پولینڈ میں ہونے والے مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں کینیا کے اسٹار ایتھلیٹ فیتھ کیپیگون بھی شامل ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلے کو ’پیرس اولمپکس کے بعد بدلہ لینے کا پہلا موقع‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی ایتھلیٹ کی فارم اب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے اور وہ شاذ و نادر ہی یورپی مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔

تاہم، ارشد ندیم 16 اگست کو خاص طور پر نیرج چوپڑا کا سامنا کرنے کے لیے یورپ آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا کہ چوپڑا نے اس بہار میں 90 میٹر جیولن پھینکا ہے اور وہ اس سے بھی بہتر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

گزشتہ ہفتے نیرج چوپڑا نے بھارت کے پہلے عالمی معیار کے فیلڈ مقابلے ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں حصہ لیا اور ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

مئی میں ارشد ندیم نے جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مردوں کے جیولن فائنل میں شاندار 86.4 میٹر پھینک کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے سے ایک دن قبل چوپڑا نے اعلان کیا تھا کہ ارشد ندیم سمیت دنیا کے بہترین جیولن تھروورز کو پہلے ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین ایتھلیٹکس نے ارشد ندیم کو بہترین ایشین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نواز دیا

تاہم، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد چوپڑا کے فیصلے پر شدید تنقید ہوئی کہ انہوں نے ندیم کو مدعو کیوں کیا، نتیجتاً ارشد ندیم نے اس ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

علاوہ ازیں زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے میں بھی نیرج اور ارشد کے درمیان معرکہ آرائی متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *