13 جولائی 2025 کو، ممنوعہ تنظیم ای یو ایل ایف اے (آئی) نے میانمار سرحد کے قریب اپنے کیمپوں پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے تاہم بھارتی فوج کے ذرائع نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے لیکن بھارتی سوشل میڈیا ان دعوؤں کی تصدیق کررہا ہے ۔
ای یو ایل ایف اے (آئی) نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ حملے چند موبائل کیمپوں پر صبح کے ابتدائی اوقات میں کیے گئے تھے تنظیم نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں اس کے ایک سینئر رہنما ہلاک ہوگئے جبکہ 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی تاہم حسب روایت بھارتی فوج اور سوشل میڈیا پر چلنے والے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے ۔
بھارتی فوج کے ذرائع نے ایک اخبار کو بتایا ہے کہ “ایسی کوئی کارروائی بھارتی فوج کی طرف سے نہیں کی گئی۔”
Senior sources in the Army deny that this has happened. https://t.co/54qrIERUxP
— Vishnu Som (@VishnuNDTV) July 13, 2025
اس کے باوجود، اس واقعے پر اب بھی کنفیوژن برقرار ہے، مختلف ذرائع سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، مقامی سطح پر کچھ لوگ ای یو ایل ایف اے (آئی) کے دعوے کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ کچھ رپورٹیں ایسی بھی ہیں جن میں اس طرح کے کسی حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اس حملے کی حقیقت ابھی تک غیر یقینی ہے کیونکہ دونوں فریق اپنے دعووں پر ڈٹے ہوئے ہیں ، بھارت کا ایک حصہ ڈرون حملوں کی تردید کر رہا ہے، جبکہ دوسرا حصہ اس دعوے کو سچ تسلیم کرتے ہوئے اسے کامیاب حملہ قرار دے رہا ہے حتیٰ کہ RAW سے وابستہ ایک X اکاؤنٹ نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور بھارتی فوج کو مبارکباد دی۔
Congratulations to the Indian Army for the successful operation against China paid ULFA Terrorists inside Mayanmar and eliminating the most wanted terrorist of ULFA Lieutenant General Nayan Asom, a senior commander and founding member of the terrorist outfit.
Jai Hind Ki Sena 🇮🇳
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) July 13, 2025
کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کے 100 سے زائد ڈرونز نے ای یو ایل ایف اے (آئی) پر حملہ کیا ، ان ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج نے ای یو ایل ایف اے (آئی) کے مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر (ECHQ) کو بھی نشانہ بنایا، جو ساگائنگ ریجن کے ہویات بستی میں واقع ہے۔
⚡ BIG: Indian army has carried out large scale early morning drone strikes on China backed ULFA-Independent and NSCN (K) terrorists targets deep inside Myanmar’s Sagaing region.
These drone strikes have destroyed ULFA-I’s Eastern Command HQs. Multiple top commanders killed in…
— OSINT Updates (@OsintUpdates) July 13, 2025
⚡ According to reports more than 100 Indian Army drones attacked ULFA-I terrorist camps inside Myanmar.
One of the primary targets was ULFA-I’s 779 Camp located at Waktham Basti.
Indian Army also targeted ULFA-I’s Eastern Command Headquarters (ECHQ) at Hoyat Basti, situated… https://t.co/y272RevmAY
— OSINT Updates (@OsintUpdates) July 13, 2025
کچھ لوگ اس حملے کو کامیابی کے طور پر فتح کا جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، اگرچہ بھارت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی، لیکن بھارت ایک بار پھر اعتبار کے بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں بھارتی فوج مبینہ ڈرون حملوں سے خود کو الگ کر رہی ہے، وہیں بھارتی سوشل میڈیا پربڑی تعداد میں اور کچھ مقامی میڈیا ہاؤسز بھی اس واقعے کو کھل کر کامیاب حملہ قرار دے کر جشن منانے میں مصروف ہیں۔
आज प्रातः काल में भारतीय सेना ने ड्रोन परीक्षण (ऑन फील्ड) किया है म्यांमार के #ULFA आतंकवादियों पर जो पूरी तरह से सफल रहा है, हेड क्वार्टर उड़ा दिया गया है।
अभी सुप्रिया जी आती ही होंगी ये बताने की स्ट्राइक तो नेहरू जी करते थे जब जवान थे।#म्यांमार #Myanmar #droneattack…
— The Hindu (@DevDKrishna2) July 13, 2025
یہ واضح تضاد، جو غیر سرکاری مہم اور کھلے عام جشن کے درمیان موجود ہے، عوام کے ذہنوں میں شفافیت، خفیہ آپریشنز، اور سیاسی پروپیگنڈے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔
جیسا کہ اگر حملے ہوئے تھے تو انکار کیوں کیا جا رہا ہے؟ اور اگر ایسا نہیں تھا، تو قومی سطح کی آوازیں اتنی تیزی سے فتح کا اعلان کیوں کر رہی ہیں؟
اس میں مزید الجھن اس بات سے پیدا ہوتی ہے کہ 100 سے زائد ڈرونز اور ای یو ایل ایف اے (آئی) کے مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں، جو میانمار کے ساگائنگ ریجن کے ہویات بستی میں واقع ہے۔
نیو دہلی، بظاہر، ایک بار پھر اپنے خفیہ عزائم اور ایک جھوٹی تصویر پیش کرنے کی کوشش میں پھنسی ہوئی ہے، جو اس کے اقدامات کو ممکنہ طور پر انکار کی گنجائش فراہم کرتا ہے، یہ رجحان نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید مشکوکیت پیدا کرتا ہے۔
🚨 Reports say over 100 Indian drones struck ULFA terror camps deep inside Myanmar 🇲🇲
💥 Unconfirmed: ULFA’s Lt. Gen. Nayan Asom among those ELIMINATED
India’s response — swift, surgical, silent. 🇮🇳#DroneStrike #IndianArmy #ULFA #Myanmar pic.twitter.com/5Y98vwZwNl
— Himanshu Jain (Modi ka Parivar) (@HemanNamo) July 13, 2025
BREAKING : Indian Army carried out surgical drone strikes inside Mayanmar targeting camps of ULFA. Over 30 ULFA terrorists killed in these strikes including Lieutenant General Nayan Asom, a senior commander of the terrorist outfit. Over 100 drones used in operation. (Sources) pic.twitter.com/Sn0oAo2OT2
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) July 13, 2025
اگر یہ ڈرون حملہ حقیقت ہے تو اس کے خطے میں سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ، میانمار کے کیمپوں پر حملے کی دھمکی ایک سفارتی تنازعے کا سبب بن سکتی ہے اور بھارت کے تنازعے میں غیر ملکی ہمسایوں کو بھی ملوث کرنے کا امکان پیدا کر سکتی ہے۔
Silent but deadly. Bharat continues with #WillStrikeAtWill . Hide wherever the long arms of justice will reach anti nationals. #ULFA terror camps hit successfully in #Myanmar. Congratulations, @adgpi @easterncomd. https://t.co/4f3XVeA0TN
— Devendra Pratap Pandey (@LtGenDPPandey) July 13, 2025