ایران اور اسرائیل کی  12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف

ایران اور اسرائیل کی  12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف

ترک خبر رساں ادارے  انادولو  نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 17 جون کو اسرائیلی حملے کے وقت ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت ایک محفوظ مقام پر میٹنگ کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق  اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے، اگرچہ صدر پزشکیان کی ٹانگ پر معمولی زخم آیا، تاہم وہ دیگر حکام کے ساتھ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق اسی نوعیت کا حملہ ماضی میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ پر بھی ہو چکا ہے، جس سے اس شبہے کو تقویت ملتی ہے کہ اہم معلومات اندرونی ذرائع سے لیک ہو رہی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاکستان، ایران، ترکیہ اور سعودی عرب متحد ہو جائیں تو کوئی عالمی طاقت مقابلہ نہیں کر سکتی، ایرانی سفیر رضا امیری

اسرائیلی کارروائیاں 13 جون کو شروع ہوئیں جن میں ایران کے جوہری مراکز، عسکری دفاتر اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک ان حملوں میں 606 ایرانی شہری شہید جبکہ 5,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب میں ایران نے کارروائی کرتے ہوئے 29 اسرائیلی شہریوں کو ہلاک اور 3,400 کو زخمی کیا۔ یہ جھڑپیں 24 جون کو امریکی ثالثی کے نتیجے میں رک گئیں، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *