معروف صحافی جبار چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور دنیا کا امن خراب کرنے سے باز نہیں آ رہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے میانمار پر حملہ کیا جو اس کے جارحانہ عزائم کا واضح ثبوت ہے۔جبار چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے میانمار پر حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ نئی دہلی اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار کو یہ سبق یاد رکھنا چاہیے کہ کسی ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت خون پسینے سے ہوتی ہے، جیسا کہ پاکستان نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ماضی میں بارہا ناکام بنایا ہے۔
انہوں نے بھارتی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اجیت دوول اور امیت شاہ کی منڈلی بھارت کو تباہی کی راہ پر لے جا رہی ہے۔
ان کی پالیسیاں نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ان غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا کے امن کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرے۔