ساؤتھ لندن ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ، تمام پروازیں منسوخ

ساؤتھ لندن ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ، تمام پروازیں منسوخ

لندن: ایسیکس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لندن ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، اتوار کی سہ پہر تقریباً 4 بجے بارہ میٹر طویل طیارے میں آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد تمام ایمرجنسی سروسز حرکت میں آ گئیں۔ مشرقی انگلینڈ ایمبولینس سروس کے مطابق، چار ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں، جن میں ایک ریپڈ ریسپانس یونٹ، ایک ہیزرڈ ایریا ٹیم اور ایک سینئر پیرامیڈک شامل ہیں۔

حادثے کے بعد، روک فورڈ ہنڈرڈ گالف کلب اور ویسٹ کلف رگبی کلب کو احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری طور پر خالی کروا دیا گیا ہے۔
جبکہ ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایسیکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق، 3:58 بجے حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ساؤتھ اینڈ، رَیلے وئیر، باسیڈن، بلیرکے اور چلسمفورڈ سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: میانمار میں بھارت کا فضائی حملہ! مودی اور اجیت دوول کی ہندوتوا آئیڈیالوجی سے بھارت میں بھی لوگ نالاں، بریگیڈئیر (ر) غضنفر علی

یہ تمام ٹیمیں ایمرجنسی سروسز اور ہوابازی کے اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ پولیس کی ہدایت
ایسیکس پولیس نے عوام سے حادثے کے مقام سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ “تمام ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور یہ کام کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ممکن ہو تو اس علاقے سے گریز کریں۔”

فی الحال طیارے میں موجود افراد کی حالت یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *