بھارتی آرمی کا میانمار پر ڈرون حملہ، ایسا ہی حملہ بھارت نے پاکستان پر 7 مئی کو کیا، لیکن اب بھارت دوبارہ ایسی جرات نہیں کر سکتا: دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ
Home - دنیا - بھارتی آرمی کا میانمار پر ڈرون حملہ، ایسا ہی حملہ بھارت نے پاکستان پر 7 مئی کو کیا، لیکن اب بھارت دوبارہ ایسی جرات نہیں کر سکتا: دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ نے بھارتی فوج کے میانمار پر فضائی حملے کے حوالے سے کہا کہ ایسا اہی حملہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر بھی کیا لیکن پاکستان کی افواج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ آئیندہ کبھی بھارت پاکستان پر حملے کی دوبارہ جرات نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ نے میانمار پر بھارتی فضائی حملے کو حوالےسے کہا کہ خود مختاری کی خلاف ورزی پر میانمار چاہے تو بھارت کو سبق سکھانے کے لئے آزادی کی تحریکوں کو سپورٹ فراہم کرسکتا ہے،سات مئی کو پاکستان کیساتھ بھی یہی کام کیا تھا،اس کا ایسا جواب ملا کہ بھارت کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتئ افواج نے خطے میں ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میانمار میں برما کے علاقے میں ڈروں حملہ کیا جس سے وہاں 8-10 فوجی اہلکار ذخمئ ہوئے اور دو سےتین سینئر ہلکاروں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے کسی بھی خود مختار ملک کی زمین کی خلاف ورزی پر بھرپور ردعمل آئے گا۔ انہوں نے وضح کیا کہ بھارت نے اسی جارحیت کا مظاہرہ پاکستا ن کے خلاف 7 مئی کو کیا لیکن پاکستان کی افواج نے ایسا جواب دیا کہ آئیندہ بھارت کی سات نسلیں بھی پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے برما کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر برما کو بھر پور حق حاصل ہے کہ وہ بھارت جارحیت کا بھر پور جواب دے اس بھارتی جارحیت پر میانمار بین الاقومای سطع پر اس معاملے کو اجاگر کرے اور بھارت کے جنوبی علاقوں میں برما بھارت کے خلاف آزادی کی جاری تحریکوں کو سپورٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے بھارت کی ہندوتوا نے گزشتہ ستر سال سے جو پڑوسی ممالک میں جارحیت پالیسی اپنائی ہوئی ہے اسے اپنی روش تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی قیادت نے ایسی ہی جارحیت کا مظاہرہ پاکستان کے خلاف کیا لیکن پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور اب بھارت ایسی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کر سکتا۔