پاک بھارت جنگ حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی تھی ، فرانسیسی صدر کا اعتراف

پاک بھارت جنگ  حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی تھی ، فرانسیسی صدر کا اعتراف

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائی دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون نے گزشتہ روز فرانس کے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے 2030 کے طے شدہ منصوبے سے تین سال قبل، 2027 تک دفاعی اخراجات دگنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ،  2017 میں فرانس کے فوجی بجٹ کا حجم 32 ارب یورو تھا، جس کو 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس نے یورپ کو روس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے خطرناک پیش کش کر دی

ملکی دفاعی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صدر میکرون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی میں ہونے والی جھڑپوں کا تذکرہ کیا اور اسےحالیہ دہائیون کی سب سے شدید فضائی لڑائی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی ایران کو جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں عالمی سطح پر مختلف جنگوں اور تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جن میں ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپیں اور یوکرین جنگ شامل ہیں۔

ایمانوئل میکرون نے یہ اعلان پیچیدہ جغرافیائی سیاسی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے،  انھوں نے روس اور یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جوہری پھیلاؤ، سائبر اٹیک اور دہشتگرد حملوں کے خدشات کا اظہار کیا، یورپ کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے روسی حملوں کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانس کی فوج اور خفیہ ایجنسی کا ردعمل بھی آگیا

عالمی منظرنامے کو بیان کرتے ہوئے دفاعی اخراجات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ دنیا میں آزاد رہنے کے لیے آپ کا طاقت ور ہونا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *