نیب نے اعظم سواتی اور ڈاکٹر امجد علی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے

نیب  نے اعظم سواتی اور ڈاکٹر امجد علی کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے

نیب خیبر پختونخوا نے دو اہم سیاسی شخصیات کو کرپشن اور عوامی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

نیب پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کو 17 جولائی 2025 کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعظم سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ضلع کوہستان میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ، ضلعی اکاؤنٹس آفس، آڈیٹر جنرل آفس اور نیشنل بینک کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے 36 ارب روپے سے زائد عوامی فنڈز کو غیر قانونی طور پر نکلوا کر ٹھیکیداروں یا دیگر افراد کے ساتھ مل کر خورد برد کیا۔

 

نیب کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی طرف سے گزشتہ پیشی پر جمع کرائے گئی دستاویزات نامکمل اور غیر تسلی بخش پا ئی گئیں  جس کی وضاحت کے لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب  ایک اور نوٹس کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن اور وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو  حیات آباد پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

 

 

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں  اور ان کے خلاف تحقیقات نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 18 (سی) کے تحت جاری ہے۔ نیب نے ڈاکٹر امجد علی سے اثاثہ جات کی مکمل تفصیل، سوالنامہ کے جوابات  اور 2013 سے اب تک کے ٹیکس گوشوارے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب نے دونوں افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے یا غلط معلومات فراہم کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *