اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم علاج اور ٹریننگ کے لیے لندن پہنچ گئےپاکستان کے معروف جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم علاج اور ٹریننگ کے لیے لندن پہنچ گئے۔
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں نے انہیں گلدستے پیش کیے اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا اس موقع پرمیں انڈین اتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ساتھ مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کروں گا۔ میرا اصل مقابلہ خود میرے ساتھ ہے، مگر نیرج چوپڑا سے بھی سخت مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کا شمار ان چند پاکستانی اتھلیٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔ ان کی نیرج چوپڑا کے ساتھ ممکنہ ٹکر ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دلچسپی اور جوش و خروش کو عروج پر پہنچا دے گی۔