امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے 50 دن کی مہلت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے 50 دن کی مہلت دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ پچاس دنوں کے اندر یوکرین کے ساتھ امن کامعاہدہ نہ کر سکا تو اس پرسوفیصد اضافی تجارتی ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا۔

یہ بیان ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے طرز عمل سے ناخوش ہیں کیونکہ ان کے مطابق پیوٹن کو دو ماہ قبل ہی امن کا معاہدہ کر لینا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہو سکا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کو اب صرف 50 دن کا وقت دیا جا رہا ہے، اور اگر اس مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو امریکہ کی جانب سے نئے تجارتی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

 

صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ روسی حملوں سے اپنے دفاع کو مضبوط بنا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :امریکہ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا،باقی تمام ممالک کوبھی ٹیکس دینا ہوگا،ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور امریکہ اس کی مدد جاری رکھے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں تجارت کے ذریعے تنازعات ختم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو روکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی ٹیکسوں کے معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں  اور اس حوالے سے یورپی یونین کے حکام جلد امریکہ آئیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین اور میکسیکو سے آنے والی اشیاء پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس یکم اگست سے لاگو کر دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *