سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے، کارروائی کا عندیہ دے دیا

سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے، کارروائی کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کی پنجاب چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے ایک اچھے ایونٹ کو بیوقوفانہ ٹویٹ سے متنازع بنایا، یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام گفتگو بیوقوفانہ تھی اور اگر آئندہ ایسی کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو لاہور ایونٹ پر ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے اس ٹویٹ کو سازش قرار دیا اور کہا کہ اس سے ایونٹ کو بلاوجہ تنازع کا شکار بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں جو نہیں آیا، وہ اپنی مرضی سے نہیں آیا، کسی کو دعوت دینے کا مسئلہ ہی نہیں تھا۔ اگر کوئی آنا چاہتا تو آسکتا تھا، ہم نے کسی کو روکا نہیں، نہ ہی پریس کانفرنس میں سب کی شرکت ضروری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گرنے لگا، عوام ناراض، گورننس پر سنگین سوالات اٹھا دیے، گیلپ سروے آف پاکستان

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ صرف اس لیے گئے کیونکہ وزیراعلیٰ موجود تھے، ان کا اکیلے پریس کانفرنس کرنا مناسب نہ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی بانی کی دی گئی تاریخ ہی حتمی ہے، 90 دن کی بات بے معنی ہے، اور جو بھی اس بات کو چیلنج کرے گا، اسے جواب دینا پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عالیہ حمزہ کا کام صرف پنجاب کو موبلائز کرنا ہے، ٹویٹس کرنا ان کا دائرہ اختیار نہیں، پارٹی بانی کے احکامات کے مطابق تحریک چلائی جائے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ غلطی کرنے والے کو معافی مانگنی چاہیے، کسی کو رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، اور آئندہ ایسی کوئی ٹویٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، دہلی کے آمرانہ کنٹرول کی ایک اور زندہ مثال

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *