ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کردیا

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کاکہنا تھا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے، نیٹو ہر چیز کے لیے ہمیں واپس ادائیگی کرے گا، روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، بائیڈن کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئی ہیں، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکا کیساتھ یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط مذاکرات سے انکار

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو بھی روکا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے افریقہ میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روانڈا اور کانگو کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کو ختم کرایا۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات کے لیے کڑی شرط رکھ دی

یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اُسے 100 فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پچاس روز کی مہلت اور بصورت دیگر سو فیصد تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول“ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو کی روس سے تیل خریدنے پر بھارت،چین اور برازیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

خیال رہے کہ یوکرین جنگ، جو چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے، تاحال کسی بھی امن معاہدے تک نہیں پہنچی، جبکہ روسی صدر پیوٹن سیزفائر کی درخواستوں کو مسلسل مسترد کرتے آ رہے ہیں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *