پاکستانی سیاستدان ،سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلیے اجیت دوول ٹولے کا پراپیگنڈا متحرک ہوگیا ہے ۔
انہوں نے آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوے کہا کہ مودی سرکار بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ آپرشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا اور پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد اب بھارت نے آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا اور نک دا کوکا تحریک کو میدان میں لیکر آئے ہیں، یہ تحریک بی ایل اے کی ہے جو پاکستان میں عدم استحکام کے لیے سرگرم ہے اور بھارت بی ایل اے کو مزید سازشی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔
بھارت نے آپریشن سندور کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا اور نک دا کوکا تحریک کو میدان میں لیکر آئے ہیں،یہ الزام کہ اُس وقت کے ڈی جی ISI سید عاصم منیر نے زلفی بخاری کے ذریعے بشریٰ بی بی کو پیغام بھیجا تھا،یہ صریحاً جھوٹ ہے،یہ ٹوٹل اجیت ڈوول ٹولے کا پروپیگنڈہ ہے،فیاض الحسن چوہان… pic.twitter.com/pY96yt8TjL
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 16, 2025