عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

معروف صحافی جبار چوہدری نے سابق وزیراعظم، بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر پر مسلسل الزامات اور تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اورعوام کو دھوکا دینے والے فریب پر مبنی پروپیگنڈا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک باکرداراور محب وطن شخصیت پرحملے کر کے دراصل اپنی اور اپنی بیوی کی کرپشن سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی ، بیرسٹر سیف

صحافی جبارچوہدری کے مطابق جنرل (ر) سید عاصم منیر ایک باوقار، محب وطن اور اصولوں کے پابند فوجی ہیں جو نہ صرف پاکستان کے دفاع کے لیے مضبوط دیوار کی مانند کھڑے ہیں بلکہ ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خلاف بھی آہنی عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے یہ دعویٰ کہ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے سید عاصم منیر کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے زلفی بخاری کے ذریعے رابطہ کرنا چاہتے تھے، سراسر جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔

صحافی کے مطابق اصل کہانی کچھ اور ہے۔ جنرل عاصم منیر نے جب بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی کرپشن کی فائلیں بشریٰ بی بی عرف پنکی پیرنی اوران کی قریبی دوست فرح گوگی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق فائلیں اور ثبوت عمران خان کے سامنے پیش کیے تو عمران خان نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ اس اقدام نے واضح کیا کہ عمران خان نہ صرف ان الزامات کو دبانا چاہتے تھے بلکہ ان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی بھی کر رہے تھے۔

جبار چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ عمران خان ایک ایسے سپاہی پرالزامات لگا رہے ہیں جو پاکستان کی سرزمین کا بیٹا ہے، جو بھارت، اسرائیل اور مغرب کے ایجنڈے کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک عالمی گٹھ جوڑ، جس میں گولڈ اسمتھ خاندان، بھارت اوراسرائیل شامل ہیں، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے اور عمران خان اس ایجنڈے کا ایک آلہ کار بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’آپریشن بنیان مرصوص‘ نے ان تمام سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے اور پوری قوم اس وقت افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم جانتی ہے کہ کون ملک کا وفادار ہے اور کون ذاتی مفادات کے لیے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں؍عمران خان کی 190ملین پائونڈ کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، خواجہ آصف

صحافی جبارچوہدری نے عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیاست میں اس طرح کی ’جگتیں‘ مارنے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہیں، کیونکہ اب قوم ان کی باتوں پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اُن کی اور ان کی اہلیہ کی کرپشن کے آگے رکاوٹ بنےہیں‘۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے خلاف عمران خان کے الزامات کو معروف صحافی نے جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ جنرل سید عاصم منیر ایک باکردار، محب وطن اور کرپشن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے والی شخصیت ہیں۔ عمران خان، بھارت، اسرائیل اور گولڈ اسمتھ کے گٹھ جوڑ کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور پوری قوم اس وقت فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *