بھارت پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لئے چینلائز کررہا ہے، عدیل آصف

بھارت پی ٹی آئی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لئے چینلائز کررہا ہے، عدیل آصف

اسلام آباد ۔ معروف تجزیہ کار عدیل آصف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے لیے چینلائز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے افراد بھارت کے ہاتھوں چینلائز ہوتے رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے فیلڈ مارشل کے خلاف مہم شروع کی۔

عدیل آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹویٹ میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زلفی بخاری کے ذریعے رسائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے ایک ویڈیو نشر کی جا رہی ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کے افراد کو اپنے مقاصد کے لئےچینلائز کرنے کا کہا جارہا ہے۔

تجزیہ کار عدیل آصف نے مزید کہا کہ جب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا پردہ چاک کیا، لیکن چونکہ عمران خان خود اس کرپشن میں برابر کے شریک تھے، اس لیے انہوں نے جنرل عاصم منیر کو ان کے عہدے سے ہٹوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

عدیل آصف نے عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غازی ہیں جنہوں نے اسرائیل اور بھارت سے جنگ جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم منیر جیسی عظیم شخصیت کے خلاف بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم منیر پر تنقید کرنا بھارت کی حمایت کرنے اور پاکستان کے دشمنوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بعض شخصیات ٹرافی سمجھی جاتی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *