فیلڈ مارشل کے خلاف جاری تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، اظہر جاوید

فیلڈ مارشل  کے خلاف جاری تحریک انصاف کے  پروپیگنڈے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، اظہر جاوید

اسلام آباد۔ سینئر تجزیہ کار اظہر جاوید نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی کی۔

ان کے مطابق اگر جنرل عاصم منیر کو اپنی نوکری کی پرواہ ہوتی تو وہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ نہ کرتے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عمران خان کرپشن کی نشاندہی پر احتساب کا راستہ اپناتے، مگر انہوں نے اپنی اہلیہ کو بچانے کے لیے جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سابق سسرال کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جھوٹے بیانیے بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، اور حالیہ واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، گولڈ اسمتھ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، جبار چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عوام نے واضح کر دیا کہ وہ اپنی فوج، ریاست اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ تحریک انصاف عوام کو اداروں سے متنفر کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی ہے۔

اظہر جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت دھڑے بندی کا شکار ہے اور اب اپنی سیاست بچانے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *