سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، “فتنہ الہندوستان‘ کے تین دہشتگرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، “فتنہ الہندوستان‘ کے تین دہشتگرد ہلاک، میجر سید ربنواز طارق شہید

راولپنڈی۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی کمین گاہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آپریشن کے دوران میجر سید ربنواز طارق دشمن کے خلاف بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔شہید سید ربنواز طارق کی عمر 34 سال تھی اور تعلق مظفرآباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ باقی دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30دہشتگرد مارے گئے ،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی سرپرستی میں جاری دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، اور ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *