چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے باعث طوفانی بارش کا سلسلہ جاری 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ : ترجمان پی ڈی ایم اے

چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے باعث طوفانی بارش کا سلسلہ جاری 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ : ترجمان پی ڈی ایم اے

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے ہ چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے سبب اب تک 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور شہر و گردونواح میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کیئے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے سبب طوفانئ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور چکوال و اسکے گردو نواح میں گزشتہ ئی گھنٹوں سے جاری 300 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈپٹی کمشنر چکوال سے ٹیلیفونک رابطہ ہے اورڈی سی چکوال نےبارش کے باعث صورتحال نکاسی آب اور امداد سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی نظامِ حکومت کی حقیقت، بھارت میں منتخب وزراء کے برعکس آر ایس ایس قیادت کے اثرو رسوخ کی جھلک

ڈی سی چکوال کے مطابق واسا ریسکیو سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمے اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں اورایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں اور دیگر پبلک عمارتوں میں امداد سرگرمیوں کے انتظامات مکمل ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو و ریلیف میں تمام تر وسائل و معاونت فراہم کی جائے گی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مقامی سطح پر شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے حوالے سے انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *