بھارت کی دنیا بھر میں گرتئ ساکھ اور امیج پر بھارتی میڈیا سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت کی عالمی سطع پر تنہائی کا زنہ دار مودی سرکار کی پالیسیز کو ٹھہرایا جانے لگا ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق بھارتی میڈیا پر عالمی پر سطع پر بھارت کی گرتی ساکھ اور عالمی سطع پر بھارت کی تنہائی کا زنہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا جانے لگا ہے بھارتی میڈیا نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ مودی نے بھارت کی ناؤ ڈبو دی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی مودی کہلائے جانے کے نریندر مودی ک شوق نے بھارت کو عالمی سطع پر سخت ہزیمت سے دوچار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ مودی کے خودکو بھارت میں نہرو سے بڑا لیڈر بننے کے شوق نے بھارت کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور انکی پالیسز کے سبب آج بھارت خطے میں سب سے کٹ کر رہ گیا ہے اور کوئی بھی ملک بھارت کساتھ نہیں کھڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کی غیر زمہ دار پالیسز کو گودی میڈیا سپورٹ کرتا رہا اور آج نتائج سب کے سامنے ہیں خطے میں کوئی بھئ ملک بھارت کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہے۔ سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بنگلہ دیش سب آج پاکستان کے طریقے پر چل رہے ہیں اور بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع ہ و چکے ہیں اور پاکستان کی سپورٹ کر رہے ہیں۔
بھارتی اینکر پرسن کا کہنا ہے کہ روس کیساتھ تعقات میں بھی بھارت کی اب پہلے جیسی گرم جوشی نہیں رہی ہے اور خطے کے ممالک چین کیساتھ شامل ہونے پر زیادہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ مودی مودی کے نعرے نے نہ صرف بھارت کو علاقائی سطع پر بلکہ عالمی سطع پر سخت نقصانات سے دوچار کر دیا ہے اور بھارت ان پالسیز ا غمیازہ بھگت رہا ہے۔