فتنۃ الہندوستان کی گمراہ کن مہم، ایف سی اہلکاروں کا سویلین بس استعمال کرنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

فتنۃ الہندوستان کی گمراہ کن مہم، ایف سی اہلکاروں کا سویلین بس استعمال کرنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت

” حال ہی میں “فتنتہ الہندوستان کے ایکس ہینڈل (جو مبینہ طور پر ملائشیا سے آپریٹ کیا جارہا ہے) نے ایک گمراہ کن ویڈیو اور پوسٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایف سی اہلکار (فرنٹیئر کور) ایک سویلین بس استعمال کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو کو بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے حملے سے جوڑا گیا، جس میں ایک سویلین  بس پرحملہ کیا گیا تھا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ بس میں سویلین نہیں بلکہ فوجی اہلکار سوار تھے۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کیا ہے،  اصل واقعہ کچھ اور تھا اور اس میں کسی بھی فوجی کارروائی یا ایف سی کے اہلکاروں کا کوئی کردار نہیں تھا ۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اصل ویڈیو (بی ایل اے نے جس پر حملہ کیا ) میں نیلے رنگ کی بس دکھائی گئی ہے جو پاکستان میں طویل سفر کے لیے استعمال ہونے والی ایک عام  گاڑی ہے۔

فتنتہ الہندوستان کے ایکس ہینڈل نے اس ویڈیو کا مسخ شدہ ورژن شیئر کیا، جس میں گلابی رنگ کی بس کی ایک تصویر استعمال کی گئی تھی، جو اصل ویڈیو میں موجود نہیں ، یہ تبدیلی بہت اہم ہے کیونکہ یہ عوام کو یہ یقین دلانے کی کوشش کرتی ہے کہ یہ واقعہ مختلف فریقوں یا منظرناموں سے متعلق ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے بلوچستان میں ایک سویلین بس پر حملہ کیا تھا،  بس میں سوار معصوم سویلین ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے ، یہ بس کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں تھی اور نہ ہی اس بس کو کسی نیم فوجی مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جیسا کہ گمراہ کن معلومات میں دعویٰ کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں کیے اس دعوے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایف سی اہلکار سویلین بس استعمال کر رہے تھے یا وہ کسی بھی فوجی آپریشن میں اس کا حصہ تھے ، اگرچہ ایف سی اہلکار بلوچستان میں مختلف حفاظتی کارروائیوں میں شامل رہے ہیں، لیکن اس بس پر حملہ  بی ایل اے دہشتگردوں کا تھا،  حملے کے دوران سویلین بس میں ایف سی کے اہلکاروں کی مداخلت کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد فیکٹ چیک ،پاک فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں

فتنتہ الہندوستان کے اس ہینڈل نے غلط اور مسخ شدہ معلومات  کے زریعے  لوگوں کو گمراہ کیا گیا جیسے کہ گلابی رنگ کی بس کی جھوٹی تصویر شیئر کرنا، عوام کو غلط معلومات فراہم کرتا ہے اور اس حادثے کے سیاق و سباق کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔

اس بس حملے میں عام شہری بی ایل اے کے بزدلانہ حملے کا مرکزی نشانہ بنے، جن میں سے کئی زخمی ہوئے اور بعض نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا بہت سنگین  ہے، اور یہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کو جنم دینے کی کوشش ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کا ماننا ہے کہ ایسی معلومات کو تصدیق شدہ ذرائع اور معتبر فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارمز سے تصدیق کرنا ضروری ہے تاکہ صحیح معلومات خاص طور پر جب یہ حساس معاملات جیسے سویلین کی حفاظت سے متعلق ہوں پہنچے۔

آزاد فیکٹ چیک  عوام کو غیر تصدیق شدہ معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے کہتا ہے کہ درست خبروں کے لیے معتبر ذرائع پر انحصار کرنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *