بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایک اور چال بے نقاب، دہشتگردی کی فرضی تنظیمیں بنا کر فالس فلیگ آپریشنز کرنے کا انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایک اور چال بے نقاب، دہشتگردی کی فرضی تنظیمیں بنا کر فالس فلیگ آپریشنز کرنے کا انکشاف

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار جبار چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘(RAW) دہشتگردی کی فرضی تنظیمیں بنا کر فالس فلیگ آپریشنز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھی را نے یہی حربہ اپنایا اور ایک تنظیم “ٹی آر ایف” پر الزام ڈال دیا، اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ اس تنظیم پر پابندی لگانے جا رہا ہے، حالانکہ یہ تنظیم را کی خود ساختہ تخلیق ہے۔

جبار چوہدری نے کہا کہ دنیا میں اگر کوئی ایجنسی یا ادارہ دہشتگردی کی مالی معاونت اور فالس فلیگ آپریشنز کے لیے بدنام ہے تو وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ہے۔ ’را ‘دہشتگردی کی فرضی تنظیمیں بناتی ہے، پھر انہی کے نام پر کارروائیاں کرکے اپنے شہریوں اور فوجیوں کو مرواتی ہے، اور بعد ازاں انہی تنظیموں کے لیٹر ہیڈ پر خود ہی ذمہ داری کے بیانات جاری کرکے پاکستان پر الزامات لگاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھی ایسا ہی کیا گیا۔ را نے فوری طور پر ایک لیٹر ہیڈ پر بیان جاری کر دیا کہ واقعے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم ٹی آر ایف نے قبول کر لی ہے۔


جبار چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اگر تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے تو پھر کارروائی بھی ہونی چاہیے تھی اور ملزمان کو گرفتار بھی کیا جانا چاہیے تھا، لیکن را نے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر دیے اور جارحیت کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *