پاکستان سے پے درپے ناکامیوں کے باوجود بھارتی وزیرداخلہ کا اپنی عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان سے پے درپے ناکامیوں کے باوجود بھارتی وزیرداخلہ کا اپنی عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک:بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا حالیہ بیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنے جوشیلے داخلی سامعین کو گمراہ کرنے کی کلاسیکی مثال ہے۔

انہوں نے اڑی حملے کے بعد نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ کے بعد فضائی حملے، اور پہلگام کے بعد “آپریشن سندور” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جبکہ ان کارروائیوں میں بھارت کو ہونے والے شدید نقصانات اور رسوائی کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

آزاد ریسرچ کے مطابق امیت شاہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان اشتعال انگیزیوں کے بعد بھارت نے کتنے جنگی طیارے، ڈرونز اور قیمتی عسکری ساکھ کھو دی۔ پلوامہ کے بعد مشہور زمانہ بالا کوٹ حملے میں بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے گئے اور ایک پائلٹ گرفتار ہوا، جس کے بعد بھارت کو جلد بازی میں محاذ آرائی کم کرنا پڑی۔

“آپریشن سندور” کے بعد بھی بھارت کو سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں نہ صرف عسکری اثاثے ضائع ہوئے بلکہ وہ ناقابل شکست ہونے کا تاثر بھی پاش پاش ہو گیا جسے بھارت مسلسل دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیت شاہ کے بیانات فریب ،ہندو قوم پرستوں کو خوش کرنے اور مودی کی گرتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش،ماہرین

آزاد ریسرچ کے مطابق پاکستان سے ہٹ کر، امیت شاہ نے چین کے ہاتھوں گالوان میں ہونے والی شرمندگی کو بھی نظر انداز کر دیا، جہاں نریندر مودی کی جارحانہ پالیسی زمینی حقائق کے آگے دھری کی دھری رہ گئی۔ اس جھڑپ میں بھارتی فوجیوں نے جانیں گنوائیں اور حکومت کو سفارتی محاذ پر اپنی ساکھ بچانے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

یہ جھوٹے بیانیے محض مودی کو مضبوط کرنے کی کوشش نہیں، بلکہ امیت شاہ کی جانب سے خود کو مودی کا سیاسی جانشین ثابت کرنے کی ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی ہے۔ وہ ان آدھے سچوں کے ذریعے بی جے پی کے شدت پسند قوم پرستانہ بیانیے کو مزید جمانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *