بھارتی سوشل میڈیا پر چہان ڈیم راولپنڈی کے منہدم ہونے کی جھوٹی خبر بے نقاب

بھارتی سوشل میڈیا پر چہان ڈیم راولپنڈی کے منہدم ہونے کی جھوٹی خبر بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلائے جانے والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں چہان ڈیم راولپنڈی کے منہدم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس کی جانب سے چہان ڈیم راولپنڈی ظاہر کرکے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں درحقیقت کسی ڈیم کے ٹوٹنے کا منظر نہیں بلکہ ساون کے موسم میں دریائے ساون میں آنے والے معمول کے طغیانی منظر کو دکھایا گیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کی تصدیق کے مطابق چہان ڈیم راولپنڈی محفوظ ہے اور اس میں کسی قسم کا نقصان یا شگاف نہیں آیا۔ ڈیم کے منہدم ہونے کی خبریں سراسر گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *