فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیاکے کمانڈر انچیف کی ملاقات،دفاعی،صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیاکے کمانڈر انچیف کی ملاقات،دفاعی،صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کے کمانڈر انچیف جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس اہم ملاقات میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا کے کمانڈرنے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جو پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی مہمان نوازی اور احترام کی علامت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت آپریشن سندور کے مقاصد اور اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دورے کے دوران جنرل صدام حفتر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے پاکستان کے ان عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تربیت کے مواقع کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی اور علاقائی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ عسکری روابط میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی پیشہ ورانہ عسکری قیادت اور خطے میں امن کے لیے اس کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *