ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست

ویب ڈیسک۔ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔

پاکستان نے بھارت کو 0-3 کے واضح مارجن سے شکست دی۔ تینوں سیٹس میں پاکستانی ٹیم نے مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور میچ 16-25، 19-25، 12-25 سے اپنے نام کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین انڈر 16 چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جو ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور ہر میچ میں حریف ٹیموں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی ہے۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہے، جس میں ایشیا کی نمایاں جونیئر ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کو ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانا نہایت خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنے نوجوانوں پر فخر ہے، اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم کو کامیابی عطا فرمائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *