پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع ، بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں کا نقصان

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع ، بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک۔ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور بھارتی فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے میں 23 اگست تک توسیع کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کےلئے فضائی حدود کی پابندی رواں اپریل میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کے نتیجے میں عائد کی گئی تھی۔

پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال پر پابندی بدستور برقرار ہے ۔ یہ پابندی کمرشل اور فوجی دونوں طرح کی پروازوں پر لاگو ہے، جس سے بھارتی ایئرلائنز کی متعدد بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

اس پابندی کی بنیاد جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنا والا واقعہ تھا جس میں نامعلوم افراد نے سیاحوں کو نشانہ بنایا تھا۔ مذکورہ واقعہ نے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا شروع کردیئے تھے۔

پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو بڑے مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ ائیر انڈیا، انڈیگو، وستارا اور اسپائس جیٹ جیسی ایئرلائنز کو یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جانے والی پروازوں کے لیے لمبے راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن کی لاگت، پرواز کا دورانیہ اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مشکلات میں اضافہ، جنگ کے باعث 6ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

ماہرین کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دہلی یا ممبئی سے لندن، فرینکفرٹ یا دوحہ جانے والی پروازیں اب 30 سے 90 منٹ اضافی وقت لے رہی ہیں، جس سے مسافروں کی سہولت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *