امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تصدیق نے بھارت کے عالمی سطح پر جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، معروف تجزیہ کار اور دفاعی ماہر ڈاکٹر قادر بلوچ کے مطابق ٹرمپ کی یہ تصدیق بھارت کی سفارتی ناکامی کو بے نقاب کر رہی ہے، جس نے اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر مروج کرنے کے لیے جھوٹ اور کا سہارا لیا۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ پاک بھارت تنازع میں پانچ طیارے گرے اس بات کی تصدیق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران کی ، یہ وہ جہاز ہیں جن کے گرائے جانے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے الیکٹرونک پروف دکھا کر ثابت کیا تھا، بھارت نے اس وقت انکار کیا ان کا سوشل میڈیا یہ بتا رہا تھا کہ ایسا نہیں ہوا لیکن پوری دنیا جان چکی تھی لیکن بھارتی تعلقات کی بنا پر خاموش تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے پانچ طیارے گرانے کی تصدیق کردی،یہ وہ جہاز ہیں جن کے گرائے جانے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے الیکٹرونک پروف دکھا کر ثابت کیا تھا،بھارت کے جھوٹ نے انہیں دنیا کے سامنے رسوا کردیا،دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ pic.twitter.com/abUxlWjkyI
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 19, 2025

