بھارتی سٹریٹیجک حکمت عملی جھوٹ پر مبنی،مودی بھارت کو ناکام ریاست بنا چکا، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

بھارتی سٹریٹیجک حکمت عملی جھوٹ پر مبنی،مودی بھارت کو ناکام ریاست بنا چکا، میجر جنرل (ر) زاہد محمود

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا  ہے کہ بھارت کی حکمت عملی جھوٹ پر مبنی ہے، اور مودی کی قیادت میں بھارت عالمی سطح پر ناکام ریاست بن چکا ہے۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے کہا کہ بھارت کی اسٹریٹیجک حکمت عملی جھوٹ اور ڈرامے پر مبنی ہے،یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو ، عالمی سیاستت میں ان پر سوال اٹھ رہے ہیں، بھارتی  دہشتگردی کے چین، کینیڈا میں ثبوت مل رہے ہیں سفارتی سطح پر ناکام ہوچکے ہیں،  انہوں نے اپنی ڈومیسٹک عوام  کو کچھ اور پیش کیا اندرونی اختلافات ان کے چل رہے ہیں  اور انٹرنیشنل ورلڈ کو کچھ مختلف بیانیہ دیتے ہیں، بھارت نے  اپنی فکشن ورلڈ قائم کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے ، امریکی صدر ٹرمپ

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ امریکا کے ٹرمپ کے بیان پر کیا آپ نے کوی ریکارڈ درج کروایا اپنے سفیر کے ذریعے اگر یہ سچ نہیں تھا تو آپ نے صدر  ٹرمپ کے خلاف کسی فورم پر بات کی کیا ؟۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ، مودی بھارت کو ناکام ریاست بنا چکا ہے عوام اور دنیا کے لیے بھارت کے دہرے معیار ہیں ان کی عوام کو آنکھیں کھول لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5سے 6طیارے گرائے، دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک جنگ کا خاتمہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *