مودی کے جھوٹ نے بھارت کی ساکھ عالمی سطح پر تباہ کر دی، بھارتی پروفیسر اشوک سوین کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

مودی کے جھوٹ نے بھارت کی ساکھ  عالمی سطح پر  تباہ کر دی، بھارتی پروفیسر اشوک سوین کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

ویب ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ ان کے اس بیان کے بعد بھارت پاکستان کشیدگی پر ایک بار پھر عالمی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔ سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں امن و تنازعہ کے پروفیسر اشوک سوین نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

اشوک سوین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ مودی کے جھوٹ نے بھارت کی عالمی ساکھ تباہ کر دی ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ مودی اب بھی چھپے بیٹھے ہیں، لیکن دی اکنامسٹ کہتا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے بھارت کی غلطیوں اور چینی ہتھیاروں کی وجہ سے مار گرائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ایک ریپبلکن عشائیہ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “درحقیقت، ہوائی جہاز فضا میں مارے جا رہے تھے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حقیقت میں پانچ طیارے مارے گئے۔”

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی طیارے گرنے کی تصدیق نے بھارت کو  دنیا کے سامنے رسوا کردیا، دفاعی تجزیہ کار قادر بلوچ

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سفارتی کوششوں اور مذاکرات نے ممکنہ جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *