اسلام آباد۔ سینئر تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے “آزاد ڈیجیٹل پوڈکاسٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے بھارت کے جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے آج بھارت کے جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی، امت شاہ، مودی اور اجیت ڈوول کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی۔ اب اجیت ڈوول اپنے باپ ٹرمپ سے جا کر پوچھے جس نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے۔
بریگیڈیئر (ر) غضنفر علی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کے عوام مودی کا “ذلیل چہرہ” دیکھیں اور امت شاہ جیسے کرداروں کے چہرے پر “لات ماریں”۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے اب مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ بھارت کے فوجی افسران بھی اس حقیقت سے انکار کرتے رہے کہ پاکستان نے ان کے طیارے گرائے ہیں، لیکن اب سچ سامنے آ چکا ہے۔
🚨🚨🚨
ٹرمپ نے آج بھارت کے جھوٹ،فریب اور دھوکہ دہی، امت شاہ،مودی اور اجیت ڈیول کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیا،اب اجیت ڈیول اپنے باپ ٹرمپ سے جاکر پوچھے جس نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے،آج بھارت کے لوگوں کو مودی کا ذلیل چہرہ دیکھنا چاہیے،امیت شاہ کے چہرے پر لات… pic.twitter.com/hqVbOrniEH— Azaad Defence (@AzaadDefence) July 19, 2025

