ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والا میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی لیجنڈ شاہد آفریدی کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔
میچ کی منسوخی نے شائقینِ کرکٹ کو مایوس کیا ،ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزکا یہ میچ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے انتظامیہ کو منسوخ کرنا پڑا
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمارا واحد مقصد شائقین کو اچھے اور خوشگوار لمحات دینا ہے ،ہم جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے معذرت خواہ ہیں ۔
بھارتی کھلاڑیوں کا یہ رویہ صرف کھیل کے وقار کے خلاف نہیں بلکہ یہ اس خوف کی عکاسی بھی ہے جو انہیں پاکستانی لیجنڈز خصوصاً شاہد آفریدی کی موجودگی سے محسوس ہوتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے میدان میں اترنے سے گریز کیا ہو اس سے قبل بھی کئی مواقع پر بھارتی ٹیم نے اسی قسم کی غیرپیشہ ورانہ حرکتیں کی ہیں۔
لیکن اس بار بات لیجنڈز کی ہے اور شاہد آفریدی جیسے جارح مزاج آل راؤنڈر کا میدان میں آنا شاید بھارتی سورماؤں کے لیے ناقابل برداشت بن گیا۔
پاکستانی شائقین نے اس حرکت کو “ہار ماننے سے پہلے کی پسپائی” قرار دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کھیل میں جیت اور ہار تو ہوتی رہتی ہے، مگر میدان میں اترنے کا حوصلہ ہی اصل کھیل کی روح ہے اور یہی وہ جذبہ ہے جو بھارتی لیجنڈز سے مکمل طور پر غائب نظر آیا۔