مالا کنڈ میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک،8گرفتار

مالا کنڈ میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک،8گرفتار

خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں سیکورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 8 کو زندہ گرفتار کر لیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ کارروائی 16 سے 20 جولائی تک جاری رہی، جس میں فوج، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن انجام دیا۔

آپریشن بھارتی خفیہ ایجنسی کی پشت پناہی سے چلنے والی شدت پسند تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔

چار روزہ اس کارروائی میں فورسز نے مؤثر انداز میں علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 8 کو گرفتار کیا گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے تباہ کر د ئیے گئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

مقامی افراد نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر ملک سے بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *