محسن نقوی کی افغان وزیر داخلہ سے اہم ملاقات،دہشتگردی کی روک تھام اور سرحدی نظم و ضبط پر اتفاق

محسن نقوی کی افغان وزیر داخلہ سے اہم ملاقات،دہشتگردی کی روک تھام اور سرحدی نظم و ضبط پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ایک نہایت اہم اور باہمی اعتماد پر مبنی ملاقات کی۔

یہ ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سینئر حکام، بشمول پاکستان کے وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر اعلیٰ سطحی وفد کے ارکان شریک تھے۔اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی، بالخصوص کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں، بارڈر منیجمنٹ، انسداد منشیات، اور سرحد پار افراد کی نقل و حرکت کے مؤثر نظم و ضبط جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ، بارڈر سیکیورٹی میں تعاون، اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ ایسے عناصر کی روک تھام کیلئے افغان حکومت کا مکمل تعاون درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کی ثالثی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے، محسن نقوی
محسن نقوی نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ماضی میں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی بے لوث انداز میں کی اور آج بھی افغان شہریوں کے لیے قانونی آمد کے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگرد گروہ جو دونوں ممالک کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیںان کے خلاف مشترکہ، ٹھوس اور غیر لچکدار پالیسی اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ملاقات میں سرحدی نظم و نسق کو مزید مؤثر بنانے اور سرحد پار غیر قانونی آمد و رفت کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام پر بات چیت کی گئی، اس ضمن میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل کس طرح شفاف محفوظ اور انسانی بنیادوں پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قانونی افغان شہری کے خلاف اقدامات نہیں اٹھا رہا، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا عمل ایک قومی اور سلامتی سے جڑا مسئلہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار اور اسکے پیچھے بھی وردی ہے ، محسن نقوی
خطے میں امن اور استحکام کی مشترکہ خواہشافغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ پرامن بقائے باہمی، خوشگوار تعلقات، اور عملی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام، خودمختاری کے اصول، اور مستقل مزاج سفارتی روابط ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *