آزاد فیکٹ چیک نے ایک گمراہ کن مہم کو بے نقاب کیا ہے جس میں جون 2020 کی ایک پرانی ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو محمد ذیشان خان کے ایکس کاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس کا تعلق پی ٹی ایم سوشل میڈیا نیٹ ورک سے بتایا جا رہا ہے۔تحقیق کے مطابق ویڈیو کو دانستہ طور پر ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے اور ریاستی اداروں کو متنازع بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں سابق افغان حکومت کے بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی تاکہ عوام کو گمراہ کیا جائے اور ریاست مخالف جذبات کو ہوا دی جائے۔
Azaad Fact Check has flagged the circulation of a June 2020 video shared via Mohammad Zeshan Khan’s X account, linked to PTM Social Media.
The video is outdated and is currently being shared to spread hate against the military and criticize it on behalf of the former Afghan… https://t.co/BfgkKYCToy pic.twitter.com/Zss4wDDbWC— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 20, 2025
ایسے پروپیگنڈا ہتھکنڈے نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر رائے عامہ کو منفی انداز میں متاثر کرنے کی کوشش بھی ہیں۔