شریف فیملی کا اہم مشاورتی اجلاس، وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر غور

شریف فیملی کا اہم مشاورتی اجلاس، وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف، ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم قومی امور پر مشاورت ہوئی ہے جس میں وفاقی و پنجاب کابینہ میں رد و بدل اور توسیع پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مری میں وزیراعظم شہباز شریف،ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اہم قومی امور پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے دیگر افراد بھی مشاورتی عمل میں شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوامی بہبود کےمنصوبوں کو ترجیح دینےکی ہدایت کی اور وزراء اور وزارتوں کےاحتساب کی پالیسی کوبھی سراہا۔ مشاورتی اجلاس میں وفاقی وپنجاب کابینہ میں ردوبدل اور توسیع پر بھی غورکیا گیا جبکہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے عوام کے جان ومال کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا۔ نوازشریف نے متاثرہ خاندانوں کیلئے ریلیف پیکج کی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، ہندوستان کا فرانس کیساتھ فائٹر جیٹ انجنز کی پیداوار کیلئے 61،000 کروڑ کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ

اس کے علاوہ نوازشریف نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات اور پرائس میکنزم بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *