خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے 4 ناراض امیدوار دستبردار

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے 4 ناراض امیدوار دستبردار

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں پارٹی کے مزید ناراض امیدواروں نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار ارشاد حسین نے باضابطہ طور پر سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو بھی پارٹی قیادت کی ہدایت پر الیکشن سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مذاکرات کے بعد چار ناراض امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وقاص اورکزئی اور ارشاد حسین پہلے ہی اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر چکے تھے، جب کہ اب عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی حامی بھر لی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام رہنما اور کارکنان قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اور خیبرپختونخوا میں ہر قسم کی ہارس ٹریڈنگ کو وزیراعلیٰ کی بہترین حکمت عملی کے ذریعے مؤثر طور پر روکا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، ہندوستان کا فرانس کیساتھ فائٹر جیٹ انجنز کی پیداوار کیلئے 61،000 کروڑ کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اور پارٹی پالیسی کے خلاف کسی بھی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں پارٹی مکمل طور پر متحد ہے اور تمام چیلنجز کا بہادری سے سامنا کیا جائے گا اور اس پیش رفت کو صوبے میں سیاسی استحکام اور اصولی سیاست کے نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم، پانچ ناراض امیدواروں میں سے ایک خرم ذیشان نے تاحال سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا، پارٹی کی جانب سے ان سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *