بھارت کے سافٹ پاور کا دعویٰ ایک بار پھر دھوکا دہی اور جعلسازی کی دلدل میں دھنستا نظر آ رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کو ’وِشوا گرو‘ (عالمی رہنما) بنانے کے بلند بانگ دعوے اس وقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے جب نیویارک پولیس نے بھارتی نجومی ہیمانتھ کمار منیپا کو ایک امریکی خاتون کے ساتھ 60,000 ڈالر فراڈ کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ، حملے آوروں کو بھارتی فورسز نے فرار ہونے دیا، مودی سرکار کا ڈرامہ بے نقاب
امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایک بھارتی شہری نے 68 سالہ امریکی خاتون سے روحانی عملیات، بری نظر کے خاتمے اور برکتوں کی آڑ میں رقم بٹوری گئی۔ دھوکا دہی کا آغاز 20,000 ڈالر سے ہوا، جس کے بعد مزید 42,000 ڈالر مانگے گئے۔
نیو یارک پولیس کے مطابق، روحانی عملیات کے دعویدار بھارتی نجومی منیپا نے 3 جولائی کو خاتون سے فال نکالنے کے عوض ابتدائی رقم وصول کی۔ بعد ازاں خاتون کو ساؤتھ براڈوے پر واقع ’انجنہ جی ‘ کے مقام پر دوبارہ بلایا گیا اور مزید رقم کا تقاضا کیا گیا۔ بھارتی نجومی نے خاتون کو ایک بینک میں لے جا کر رقم نکلوانے پر مجبور کیا، لیکن پولیس نے خاتون کے شبہات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہِکس وائل کے مقام پر کمار منیپا کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کریگی، خواجہ آصف