پی ٹی آئی سوشل میڈیاکی جانب سے حامد میر کےجعلی ٹویٹ کی تشہیر

پی ٹی آئی سوشل میڈیاکی جانب سے حامد میر کےجعلی ٹویٹ کی تشہیر

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے پی ٹی آئی کے ایک سوشل میڈیا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر سے منسوب کرکے پھیلائی جانے والی غلط اور جعلی معلومات کو بے نقاب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی رہنما چوہدری شہباز گِل کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو کہ جعلی اور ڈیجیٹلی تبدیل شدہ (manipulated) ہے۔

شیئر کی گئی اس جعلی ٹویٹ میں حامد میر کے نام سے منسوب کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ:
“رانا صاحب ایک ہفتہ ہوگیا میرے چیلنج کو لیکن آپ کا جواب نہیں آیا۔ اب دوسری خبر لو نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی جیل میں عمران خان سے ملنے گئے عمران خان سے مذاکرات کی پیشکش کی عمران نے ٹھکرا کر کہا کہ میں چوروں سے بات نہیں کرتا آپ تشریف لاوں میرے پروگرام میں اور مجھے جھوٹا ثابت کریں نہیں تو مان جاوں کہ آپکی پوری ریاست جیل میں بیٹھے قیدی نمبر 804 کی محتاج ہے۔”

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، یہ ٹویٹ اصل میں کبھی پوسٹ نہیں کی گئی اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی غرض سے بنایا گیا ہے جو کہ قانون کے مطابق جرم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کے جوہری اثاثوں پر حملے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، ’آزاد فیکٹ چیک‘ نے ساری حقیقت آشکار کردی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *