پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے شہید صفوت غیور کے نام سے جھوٹا پروپیگنڈاکرنے میں مصروف

پی ٹی آئی سوشل میڈیا  نے شہید صفوت غیور کے نام سے جھوٹا  پروپیگنڈاکرنے میں مصروف

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جھوٹی معلومات پھیلائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (AIG) شہید صفوت غیور کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ دراصل پاکستان مخالف عناصر کی ایک پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے کارکن چوہدری شہباز گل نے ایک بیان پوسٹ کیا جس میں شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کو منسوب کرتے ہوئے کہا کہ
“ہمیں فوجی گاڑیوں کی تلاشی کی اجازت دی جائے، اگر پھر بھی دھماکہ ہوا تو مجھے پھانسی دے دینا!
شہید کمانڈنٹ صفوت غیور”

اس بیان کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس پریس کانفرنس کے تین دن بعد، سال 2010 میں ایک نامعلوم خودکش حملہ آور نے پشاور میں حملہ کیا جس میں کمانڈنٹ صفوت غیور شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

چوہدری شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ کہتے ہیں بہادروں کی بات رہتی ہے سر نہیں، تاریخ ہمیشہ بہادروں کو یاد رکھتی ہے، اپنی قوم کو بیچنے والے دلالوں کو نہیں!

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ شہید صفوت غیور کے نام سے منسوب کیا گیا یہ بیان مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت ہے، اور اس کا مقصد سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ پھیلانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *