ویب ڈیسک۔ گلگت کے ضلع غذر میں واقع شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی ریلے کے باعث سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، جس کےنتیجے میں 4 سیاح جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں ریسکیو آپریشن میں پاک فوج متحرک انداز میں مصروف ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ اور دریا کے پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سڑک پر تباہی مچ گئی۔ سیلاب کے نتیجے میں بابوسر روڈ پر سیاحوں کی 8 گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ،لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے
اورضرورت پڑنے پر افواج پاکستان کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کو بھی ریسکیو آپریشن کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔
پاک فوج زرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کرنے کا کام جاری ہے اور شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔پاک آرمی ، سڑکوں کی بحالی اور لاپتہ افراد کی تلاش میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
ریسکیو کارروائیوں کے دوران 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا، جبکہ 3 سیاحوں کی لاشیں برآمد ہوئیں اور 15 سے زائد سیاح تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔