بھارت نے 62 سال بعد مگ 21 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کر دیے

بھارت نے 62 سال بعد مگ 21 لڑاکا طیارے گراؤنڈ کر دیے

بھارتی فضائیہ نے اپنے  مگ 21 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو باقاعدہ طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے، جس سے ایک ایسا دوراختتام پذیر ہو گیا ہے جو 6 دہائیوں پر محیط تھا۔ طیاروں کو باقاعدہ گراؤنڈ کیے جانے کی تقریب 16 ستمبر کو چندی گڑھ کے ایئربیس پر منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست، چین نے جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر لگا دیں

1963 میں متعارف کرایا گیا سوویت ساختہ مگ 21، ایک وقت میں بھارت کی فضائی طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور کئی دہائیوں تک بھارتی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی رہا۔ تاہم  بعد میں اسے ’اڑتا تابوت‘کے نام سے جانا جانے لگا کیونکہ یہ طیارہ متعدد حادثات کا شکار ہوا۔ رپورٹس کے مطابق، ان حادثات میں 200 سے زیادہ پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنے خراب حفاظتی ریکارڈ کے باوجود، مگ 21 نے کئی اہم فوجی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا، جن میں 1971 کی بھارت، پاک جنگ اور 1999 کی کرگل جنگ شامل ہیں۔ اپنی متوقع عمر سے کہیں زیادہ عرصے تک خدمت انجام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ طیارہ ابتدائی طور پر کتنا قابل اعتماد تھا اور بھارتی فضائیہ نے کس قدر مہارت سے اس کی دیکھ بھال کی۔

مزید پڑھیں:ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر کپتان نکلا

مگ 21 کو ایسے وقت گراؤنڈ کیا جا رہا ہے جب بھارتی فضائیہ اپنے بیڑے کو جدید طیاروں جیسے رافیل، تیجس اور سوکئی۔30 ایم سے لیس کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کی دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ایک پیچیدہ علاقائی سیکیورٹی ماحول میں مزید مؤثر اور جدید فضائی طاقت حاصل کرنا ہے۔

چندی گڑھ میں ہونے والی الوداعی تقریب میں مگ۔21 کی تاریخ اور اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جو بھارت کی فضائی طاقت کی تعمیر میں سنگِ میل رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *