قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 19 جولائی کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں فتنہ الہندستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے بعد 21 جولائی کو قلات کے گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس میں مزید 4 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا، اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے لداخ میں متبادل سڑک کی تعمیر ، خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی اہم پیش رفت ثابت ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *